لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوسروں کو ڈکٹیشن دینا اور ساتھ دھمکیاں دینا کسی کے اختیار میں نہیں۔ ان کے مطابق جہاں عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا، وہاں زبردستی سیاسی اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوششیں کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اگر دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں تو سندھ میں بہائیں جہاں ان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے۔ پنجاب نے مریم نواز کو قیادت دی ہے اور مریم نواز جانتی ہیں کہ اپنے صوبے کے عوام کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں، اور وہ عملی طور پر اقدامات بھی کر رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے تقسیم نہیں کر سکتی، ایسے اقدامات سندھ میں کیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ “بی بی 2022 سے نکل آئیں، یہ 2025 ہے۔”
مزید پڑھیں :ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے،مریم نواز