پلندری ( اے بی این نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب کیا اور ایک ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دیئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد کشمیر میں تعلیم ، صحت سمیت انفرا اسٹرکچر بہتر ہے۔
ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو تنخواہیں کیسے دے گی ؟
آزاد کشمیر کے 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔ احتجاج بنیادی حق مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے گا پاکستان ہے۔
اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔
پاکستان کا خواب دیکھنے والی شخصیت کا تعلق بھی کشمیر سے تھا۔ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ آزاد کشمیر میں تعلیم ، صحت سمیت انفرا اسٹرکچر بہتر ہے۔
آزاد کشمیر کے 30فیصد سے زائد لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام کام کررہا ہے۔
مزید پڑھیں :سیلاب متاثرین کو ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جا ئے،شازیہ مری کا مریم نواز کو جواب