لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اور عوام پر کسی صورت تنقید برداشت نہیں کروں گی۔ الیکٹرو بس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا ہے۔
فیصل آباد ڈویژن کیلئے 150 الیکٹرو بسیں، جھنگ و چنیوٹ کو بھی حصہ ملے گا۔
بسوں میں خواتین کیلئے محفوظ الگ جگہ اور معذور افراد کیلئے ریمپ موجود ہے۔ پنجاب میں بدترین سیلاب کے دوران 2.5 ملین افراد کو ریسکیو کیا۔ سیلاب زدگان کو وزیراعلیٰ کے مہمان سمجھ کر سہولیات فراہم کیں۔
فیصل آباد میں کینسر کے علاج کی جدید مشین جلد نصب ہوگی۔ پنجاب نے اپنے وسائل سے میٹروز، موٹرویز اور دانش سکول قائم کیے۔ پنجاب نے بجلی بلوں میں 50 ارب روپے کا ریلیف دیا۔
پاکستان کب تک بھیک مانگتا رہے گا، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
پنجاب میں میرا پانی اور میرا پیسہ ہے، کسی کو تکلیف کیوں؟ وہ وقت دور نہیں جب فیصل آباد لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے سینیٹرز کو شوکاز جاری کر د یئے
