اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکنان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، وکلا اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 8 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران مختلف مقدمات میں اہم پیش رفت کی۔

تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں درج دو مقدمات میں پی ٹی آئی کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا حکم دیا۔

باقی مقدمات میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کا مقدمہ 9 اکتوبر، تھانہ آبپارہ کا مقدمہ 11 اکتوبر، تھانہ رمنا کا 18 اکتوبر، جبکہ تھانہ نون کے دونوں مقدمات 29 اکتوبر تک ملتوی کر دیے گئے۔ اسی طرح تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار کے مقدمات 7 اکتوبر اور تھانہ مارگلہ کا مقدمہ یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان کیس،ایس ایچ او اور اے ایس آئی تعمیلی کو 6 چھ ماہ قید کی سزا،معافی مانگنے پر سزا واپس

متعلقہ خبریں