اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملاجلا رجحان رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.32 فیصد کم ہے۔
اسے قبل شمالی شہروں میں فی بوری کی ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی دوران جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.40 فیصد زیادہ ہے، جبکہ اس سے پہلے سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے رہی تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1357 روپے، راولپنڈی 1361 روپے، گوجرانوالہ 1420، سیالکوٹ 1380 ،لاہور1443، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1370، ملتان 1416 ، پشاور 1350 روپے جبکہ بنوں میں 1280 روپے رہی۔
اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے، حیدر آباد 1427 ، سکھر 1500،لاڑکانہ 1407 ، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری