اہم خبریں

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائیکورٹ کاآرڈر معطل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا آرڈر معطل کردیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا آرڈر معطل کردیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کیا، جبکہ درخواست گزار میاں داؤد کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود کو عدالتی کام سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا، یہ حکم ان کی بطور جج تقرری کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر ڈویژن بنچ نے جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ ،ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا حکم

متعلقہ خبریں