اہم خبریں

امریکی ریاست مشی گن سے افسوس ناک خبر،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

مشی گن ( اے بی این نیوز       )امریکی ریاست مشی گن میں ایک چرچ کے اندر پیش آنے والا افسوسناک واقعہ خوف اور صدمے کی فضا قائم کر گیا۔ اتوار کی عبادت کے دوران ایک مسلح شخص نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد چرچ کی عمارت کو آگ لگا دی جس سے حالات مزید سنگین ہو گئے اور وہاں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا، اور اب علاقے میں عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں :بھارتی باؤلر جسپرت بمراہ کی حارث رئوف کی نقل ، اپنی ہی حکومت کا مذاق بنا ڈالا

متعلقہ خبریں