دبئی ( اے بی این نیوز )ایشیا کپ 2025 کے دبئی فائنل میں جہاں گرین شرٹس اور بلیوشرٹس کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا، وہیں بھارتی فاسٹ باؤلر جسپرت بمراہ ایک انوکھے انداز میں سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔بمراہ نے پاکستانی بولر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے ان کی مشہور “جہاز گرنے” والی حرکت کی نقل اتاری۔
لیکن یہ اشارہ الٹا بھارتی حکومت پر طنز بن گیا۔ کرکٹ کے میدان میں خوشی کے طور پر کیا گیا یہ ایکشن دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر (ایکس) پر ٹرینڈ بن گیا، اور صارفین نے سوال اٹھایا کہ بمراہ نے اپنی ہی فضائیہ اور حکومت کی عزت کو داؤ پر لگا دیا۔سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ ایک صارف نے لکھا:”اگر یہ اشارہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے کیا ہوتا تو بھارتی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا۔
اب بمراہ پر ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا؟”ایک اور صارف نے طنز کیا کہ بمراہ نے “خود کو اپنی ہی اوقات دکھا دی”، جبکہ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بمراہ کو اندازہ نہیں کہ وہ خود ہی ٹرول بن گئے ہیں۔کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر بمراہ کو اس حرکت پر جرمانہ یا سزا نہ ملی تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ بھارت کے لیے کرکٹ اب “جینٹلمینز گیم” نہیں رہا بلکہ “گندی سیاست” کا ہتھیار بن چکا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف ایشیا کپ فائنل کی گرماہٹ بڑھا گیا بلکہ میدان سے باہر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت ٹاکرے کو ایک نئی بحث میں بدل دیا۔
مزید پڑھیں :اوپنرصاحبزادہ فرحان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا