اہم خبریں

ایشیا کپ، پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ،آدھی ٹیم پویلین روانہ،اب شاہین آفریدی آئوٹ

دبئی ( اے بی این نیوز       )ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے دبئی میں جاری تاریخی فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہوگئی۔ 16 اوورز کے اختتام پر قومی ٹیم نے8وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے اور مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام دکھائی دیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا جب اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے، تاہم وہ وکٹ گنوا بیٹھے۔ دوسری جانب صائم ایوب نے 14 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
اس کے بعد حسین طلعت صرف ایک رن بنا سکے اور آؤٹ ہو گئے، یوں پاکستان کی آدھی ٹیم ڈریسنگ روم واپس جا چکی ہے۔ٹاس بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو نے جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہے، اسی لیے ہدف کا تعاقب کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ سے خوش ہیں کیونکہ دبئی کی ایسی پچز پر ٹیم کو اچھا تجربہ حاصل ہے۔اب میچ کا فیصلہ اختتامی اوورز اور بولنگ کارکردگی پر منحصر ہوگا، جبکہ دبئی کے میدان میں بیٹھے ہزاروں شائقین اور دنیا بھر میں موجود کروڑوں ناظرین اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کو پوری توجہ سے دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے شاہینوں کا خوف، شکست کا ڈر ،بھارتیوں کو میچ نہ دیکھنے کا مشورہ،جا نئے کس نے دیا

متعلقہ خبریں