دبئی ( اے بی این نیوز ) پاکستان نے پاور پلے میں شاندار آغاز کیا۔ بھارت کے خلاف قومی ٹیم نے ابتدائی 6 اوورز میںبغیر کسی نقصان کے64رنز اسکور کر لیے ہیں۔
اس سے پہلے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیونے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ بولرز کے لیے سازگار ہے۔ دوسری جانب قومی کپتان سلمان آغا نے بیٹنگ کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی کنڈیشنز میں ٹیم کے پاس کافی تجربہ ہے۔پاکستان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے،چوکے پر چوکے،چھکے۔
اہم بات یہ ہے کہ بھارت کے آل راؤنڈ ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل میں شامل نہیں ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
دبئی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا جوش عروج پر ہے اور دونوں ٹیموں کے مداح اپنے کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :مجھے چانس ملا توبھارت کے چھکے چھڑوادونگا، شاہین شاہ آفریدی