اہم خبریں

آج میری نظرپاکستان بھارت میچ پرہے،وزیر اعظم

لندن ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے آج قومی ٹیم بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میری نظر پاکستان اور بھارت کے میچ پر ہے اور میں پورا میچ دیکھوں گا۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ ڈسپلن، محنت اور بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلیں تاکہ نہ صرف بہترین کارکردگی دکھا سکیں بلکہ بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پوری قوم کو خوشیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 41 سال بعد پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے مقابل آنے کا موقع ملا ہے اور امید ہے کہ آج یہ دن پاکستانی عوام کے لیے یادگار خوشی لے کر آئے گا۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ کھیل کے میدان میں بھی فتح اتنی ہی ضروری ہے جتنی دوسرے محاذوں پر تاکہ دنیا کے سامنے پاکستان کا پرچم مزید سربلند ہو۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ، بھارت کو بڑا دھچکا

متعلقہ خبریں