اہم خبریں

تاریخی فائنل کا انتظار ختم،بھارت ٹاس جیت گیا

دبئی ( اے بی این نیوز       )ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل کا انتظار ختم ہو گیا ہے اور دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس ہو چکا ہے۔ بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ دیکھنے میں بولنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے ابتدا میں دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔

پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے خوش ہیں کیونکہ ٹیم کو اس قسم کی پچز پر کھیلنے کا خاصا تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن اپ دباؤ جھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی اسکواڈ فائنل میں میدان میں اترے گا۔یہ فیصلہ کن ٹاکرا نہ صرف ایشیا کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ بننے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت کا ٹرافی شوٹ کرا نے سے انکار

متعلقہ خبریں