اہم خبریں

بھارت کا ٹرافی شوٹ کرا نے سے انکار

دبئی ( اے بی این نیوز       )پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ چند لمحوں بعد دبئی میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں 41 سال کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ نہ صرف ٹائٹل کی جنگ ہے بلکہ دونوں ملکوں کے کروڑوں شائقین کے لیے جذباتی لمحہ بھی ہے۔

ٹاس کے موقع پر اس بار ایک منفرد انداز اپنایا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس پریزنٹر کے فرائض انجام دیں گے اور قومی کپتان سلمان آغا سے گفتگو کریں گے، جبکہ بھارت کی جانب سے سابق ہیڈ کوچ اور مشہور کمنٹیٹر روی شاستری پریزنٹر کے طور پر موجود ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے ٹرافی شوٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے، تاہم پاکستانی کپتان سلمان آغا نے اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا ہے، جس نے شائقین کو مزید پرجوش کر دیا ہے۔ اب سب کی نظریں دبئی کے میدان پر جمی ہیں جہاں ایشین کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں