اہم خبریں

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم شہباز شریف

لندن ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چھ مسلم ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں غذائی تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اس اجلاس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جو خطے کے لیے بڑی پیش رفت ثابت ہوں گے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، اب تک 64 ہزار سے زائد معصوم مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عصر حاضر میں اس قدر بے رحمی اور مظالم کی مثال نہیں ملتی۔

اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور اس کامیابی کا سہرا ٹیم ورک اور نیک نیتی کو جاتا ہے جس نے دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں :چیئرمین پی سی بی کا دبنگ پیغام، جو آج تک کسی نے نہیں دیا،بھارت کے چھکے چھڑا دیئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں