دبئی ( اے بی این نیوز )ایشیا کپ کے تاریخی فائنل سے چند گھنٹے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گرین شرٹس کے نام حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “جو کرنا ہے کھل کر کرو، باقی سب میں سنبھال لوں گا۔” ان الفاظ نے نہ صرف کھلاڑیوں کا مورال بلند کیا ہے بلکہ شائقین کرکٹ میں بھی جوش و خروش کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔
ایشین کرکٹ کی حکمرانی کی جنگ آج دبئی میں چھڑنے جا رہی ہے جہاں پاکستان اور بھارت 41 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ معرکہ صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکنوں اور قومی وقار کا سوال ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس ہائی وولٹیج مقابلے پر جمی ہیں اور شائقین اس تاریخی دن کے لمحے گن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ،آج 7.30 پر اعصاب شکن مقابلہ، فاتح کو کیا ملے گا، ہیڈ کوچ کا اہم پیغام،جا نئے