اہم خبریں

سوشل میڈیا نے ایک افغانی خاتون اور ایک مرد کی جان لے لی،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کی بنگش کالونی میں ایک افسوسناک دہرے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے مقامی آبادی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھر سے ایک لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت امیر اور ثناء کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین کا تعلق افغانستان سے تھا۔ امیر دو ماہ قبل ہی پاکستان آیا تھا جبکہ ثناء کافی عرصے سے یہاں مقیم تھی اور شادی شدہ تھی۔ اس کے ساتھ اس کا دو سالہ بیٹا ارسلان بھی رہتا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر اور ثناء کی دوستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی جو بعد میں نکاح تک جا پہنچی۔ امیر نے شادی کے وقت زیورات دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ پورا نہ کرنے پر دونوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل بھی ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور تعلقات خوشگوار نہیں رہے تھے۔

ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے تاہم پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس اندوہناک واقعے نے علاقے میں خوف اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے اور اہل علاقہ واقعے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ، پاک بھارت کتنی بار مد مقابل ہو ئے،کون کتنی بار جیتا،جا نئے

متعلقہ خبریں