دبئی (اے بی این نیوز)ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کے کھلاڑی مکمل فٹ ہیں، حارث رؤف سے متعلق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ میں پاک بھارت فائنل کےلیے ٹیم مینجمنٹ نے اہم میچ کے حوالے سے ممکنہ پلیئنگ الیون تیار کرلی، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ ٹاس کے وقت کیا جاسکتا ہے۔ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کے کھلاڑی مکمل فٹ ہیں، حارث رؤف سے متعلق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف مکمل فٹ اور میچ کیلئے دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں دونوں ملک مدمقابل ہوں گے ۔ ایک طرف پاکستان کی اِن فارم بولنگ تو دوسری جانب بھارت کی جاندار بیٹنگ کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں یکم اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان