شارجہ (اے بی این نیوز)نیپال کرکٹ ٹیم نے 2 بار کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
نیپال نے ہفتے کو شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل 2014 میں نیپال نے افغانستان کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا، لیکن اس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے۔روہت 38 اور کوشل ملا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں دھماکہ ،پاک فوج کی بروقت کارروائی ،معصوم بچوں کی جانیں بچالیں