پشاور( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد مرد کارکن خواتین کے جلسے میں گھس گئے۔
تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، اس موقع پر خواتین پنڈال چھوڑ کر باہر نکل گئیں اور شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔
ریلی کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خطاب کے دوران کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، علی امین گنڈا پور کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔
مظاہرین نے علی امین گنڈا پور کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بوتلیں بھی پھینکیں۔ کارکنوں کی جانب سے ’’نہیں، نہیں‘‘ کے نعرے لگانے کے بعد علی امین گنڈا پور کو تقریر چھوڑنا پڑی۔
علی امین گنڈا پور نے مائیک چھوڑا تو علی محمد خان نے تقریر شروع کی۔ مظاہرین نے علی محمد خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور جوتے دکھانا شروع کر دیے۔
مزید پڑھیں:کراچی: ڈیفنس کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق، 6 زخمی