اہم خبریں

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی .

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے .

انسپکٹر عصمت کمال،انسپکٹر تہذیب الحسن اور اکبر عباس نے اپنے بیانات عدالت کے روبرو قلم بند کروائے .

بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں حاضری لگائی گئی .

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کی مزید تین گوہان کو طلب کر لیا .

یعقوب شاہ،ناظم حسین اور ندا جاوید کو بیانات قلم بند کروانے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا.

استغاثہ کے مجموعی طور پر 44 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں .

سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی.
مزید پڑھیں‌:کلرسیداں : بچی ڈیم کے کنارےپاؤں سلپ ہونے سے گر کر ڈوب گئی

متعلقہ خبریں