اہم خبریں

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5مقدمات کا جیل ٹرائل

لاہور( اے بی این نیوز)شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیسز کی سماعت .

عدالت نے پراسیکیوشن کے مزید گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا .

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 3مقدمات پر کارروائی 13 اکتوبر تک ملتوی کردی .

عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی .

عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی کارروائی 4اکتوبر تک ملتوی کردی .

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر کیسز کی سماعت کی.

ملزمان میں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری شامل .

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید بھی ملزمان میں شامل.

اے ٹی سی لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت .

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر.

عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا.

متعلقہ جج چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت میں پیشرفت نہ ہوسکی.

عدالت نے کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی.

اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی.

مقدمات عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس کے قریب جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ہیں.
مزید پڑھیں‌:کراچی:عالمی اورمقامی سطح پرسونےکی قیمتوں میں اضافہ

متعلقہ خبریں