دبئی (اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 ستمبر تک کیا جائے گا۔
عالمی منڈی میں تیل کے حالیہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ قیمتیں یا تو موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی یا ان میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔یو اے ای نے 2015 میں ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا تھا، جس کے بعد سے ماہانہ نرخ عموماً عالمی تیل منڈی کے رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں۔
رواں ماہ برینٹ کروڈ 68 ڈالر فی بیرل سے اوپر جبکہ امریکی خام تیل 64 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔اس اضافے کی بنیادی وجوہات عالمی کشیدگی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی اور روسی سپلائی میں رکاوٹ بتائی جا رہی ہیں، جنہوں نے یورپ میں ڈیزل کی قیمتوں کو بھی اوپر دھکیل دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اکتوبر میں یو اے ای میں ایندھن کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافہ اس وقت تک متوقع نہیں جب تک کہ جغرافیائی سیاسی صورتحال شدید نہ ہو یا سپلائی چین غیر متوقع طور پر متاثر نہ ہو۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج