پشاور(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی آج پشاورمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،جلسہ عام کے لئے اسٹیج اور پنڈال سمیت دیگر انتظامات آخری مراحل میں ہیں ۔
پشاور رنگ روڈ کےبےنظیراسپتال گرائونڈ میں جلسےسےپارٹی کےمرکزی چیئرمین بیرسٹرگوہر،جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوراوردیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے۔
جلسے میں ملک بھرسےپی ٹی آئی کارکن شرکت کرینگے،پنڈال میں قائدین کےبیٹھنے کے لئے چالیس فٹ اونچا سٹیج تیارکرلیا گیا،پنڈال میں لائٹنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گھیا ہےاورجگہ جگہ بڑی بڑی لائٹس لگائی گئی ہیں۔
جلسہ گاہ میں خواتین شرکاء کے لئے الگ حصہ مختص کیا گیا ہے،جلسہ آج سہ پہر چار بجے کے بعد شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر تعطیل کا اعلان