اسلام آباد(اے بی این نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس میںعمران خان کی لیگل ٹیم نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ٹرائل روکنےکی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنےتک ٹرائل روکاجائے،بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اے ٹی سی کورٹ سےمہلت کی درخواست کردی،عدالت نےفریقین سے دلائل طلب کرلئے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو آج اڈیالہ جیل سےویڈیو لنک کےذریعے عدالت میں پیش کیا جائےگا،سماعت کے لئے سرکاری پراسیکیوٹر ظہیرشاہ، نویدملک اور اکرام امین منہاس سمیت وکلائے صفائی ملک فیصل، حسنین سنبل اور دیگر عدالت پہنچ گئے۔
واضح رہےکہ وکلائے صفائی نے ٹرائل کے طریقۂ کار پر اعتراض اٹھایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والا واٹس ایپ ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ ملزم نہ اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ گواہ کو،وکلا کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو یا تو عدالت میں پیش کیا جائے یا ٹرائل جیل کے اندر اوپن کورٹ میں کیا جائے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات حوصلہ افزاء تھی ،وزیراعظم شہباز شریف