اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی اور اس دوران ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی اور عسکری کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی بہترین طرزِ عمل پیش کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ 2025 کے آغاز سے پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ فروری میں امریکہ نے پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالر کا سیکیورٹی پیکج منظور کیا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران پاکستان کے کردار کو کھلے عام سراہا۔
وہ پروگران ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جون 2025 میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی قیادت نے خصوصی ظہرانہ دیا جو پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کی واضح مثال ہے۔سابق سفیر نے مزید کہا کہ وزرائے خارجہ کے حالیہ مذاکرات میں دفاعی اور انٹیلیجنس تعاون کے شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے انتہائی مثبت قدم ہے۔ ان کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو عالمی مکالمے کا اہم حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :راجہ بازار کو ماڈل بازار کی شکل دینے کی تیاری