نیویارک ( اے بی این نیوز )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے خطاب کے دوران زیادہ تر اراکین اجلاس ہال سے باہر چلے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک نے بھی نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث ہال تقریباً خالی ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے جیسے ہی تقریر شروع کی، مختلف وفود احتجاجاً اپنی نشستیں چھوڑ کر باہر چلے گئے، اور یہ منظر دیکھ کر اسرائیلی وزیراعظم شدید پریشان اور ہکا بکا رہ گئے۔ ان کے چہرے پر جھجک اور غیر معمولی بے چینی صاف جھلک رہی تھی، کیونکہ عالمی پلیٹ فارم پر اس قدر بڑے پیمانے پر بائیکاٹ اسرائیل کے لیے ایک واضح پیغام تھا۔
مزید پڑھیں :اشاروں کا معاملہ،حارث رؤف کو جرمانہ عائد، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ