اہم خبریں

اشاروں کا معاملہ،حارث رؤف کو جرمانہ عائد، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

دبئی ( اے بی این نیوز       )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سماعت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے میچ کے دوران کیے گئے اشاروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ سماعت میں حارث رؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا، تاہم آئی سی سی نے ان کے رویے کو ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دیا اور جرمانہ عائد کر دیا۔ دوسری جانب صاحبزادہ فرحان کے گن سیلیبریشن کو آئی سی سی نے دانستہ خلاف ورزی نہیں سمجھا اور انہیں صرف وارننگ تک محدود رکھا۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو بھی سیاسی بیان پر آئی سی سی نے 30 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں