جنیوا ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ سات دن اسپتال میں زیر علاج رہے جہاں ان کا تفصیلی دل کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے بعد انہیں مکمل صحت مند قرار دے کر فارغ کر دیا گیا۔
نواز شریف اس وقت جنیوا کے ایک ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ موجود ہیں۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے تندرست ہیں اور اب روزمرہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ ان کا علاج اسی ماہر سرجن نے کیا جس نے کئی برسوں سے ان کے دل کا علاج سنبھال رکھا ہے۔
مزید پڑھیں :بھمبر،ڈی سی کی قیادت میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا فلیگ مارچ