پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا میں تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 11 اضلاع کی مختلف ویلیج کونسلوں میں 24 خالی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے
جبکہ 30 ستمبر کو حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے۔یہ ضمنی انتخابات چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر و لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں کرائے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران 22 اکتوبر کو حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں :اشاروں کا معاملہ ،حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کی طلبی پر پیش،فیصلہ محفوظ