اہم خبریں

سڈنی سے آکلینڈ جانیوالی پرواز میں آگ کی اطلاع

سڈنی (اے بی این نیوز)آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ آنے والی ایک پرواز میں کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع پر پائلٹ نے مے ڈے کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔

ایئر لائن حکام کے مطابق طیارے میں 156 مسافر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے جہاز نے آکلینڈ ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ نہیں لگی تھی۔

ایئر لائن نے مزید کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان پر قرضوں کا بوجھ، ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض

متعلقہ خبریں