اہم خبریں

خیبرپختوا میں 5 افغان مہاجرین کیمپس بند کرنیکا فیصلہ

پشاور (اے بی این نیوز)افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت سیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکومتی فیصلے کےمطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔

زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کےحوالےکرنے کےاحکامات جاری کیےگئے ہیں،ذرائع کےمطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔

یو این ایچ سی آرکاکہنا ہےکہ افغان مہاجرین کی سب سےبڑی تعداد اس وقت خیبرپختونخوا میں موجود ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور افغان مہاجرین کی زبردستی وطن واپسی کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ26ستمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں