مظفرآباد( اے بی این نیوز)آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی احتجاج معاملہ ،وفاقی حکومت ان ایکشن .آزادکشمیرمیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بڑافیصلہ.وفاقی حکومت نےآزادکشمیرمیں پنجاب رینجرزکی تعیناتی کردی.
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےآزادکشمیرحکومت کی درخواست پررینجرزکو تعینات کیا.رینجرز کی تعیناتی کےاحکامات آزاد کشمیر حکومت کوبھجوادیئے گئے.رینجرز کی تعیناتی وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کےتحت کی.ضرورت کےمطابق تعدادمیں آزاد کشمیر میں رینجرزکی تعیناتی کی گئی.
آزادکشمیر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنےکے لیے رینجرز کو تعینات کیا گیا.جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29ستمبرکو آزاد کشمیرمیں ہڑتال اوراحتجاج کا اعلان کر رکھا ہے.
وزیراعظم شہبازشریف نےجوائنٹ ایکشن کمیٹی سےمذاکرات کے لئے 2 وفاقی وزراء کو ٹاسک بھی دیا.وفاقی وزراءامیرمقام اورطارق فضل چوہدری نےجوائنٹ ایکشن کمیٹی سےمذاکرات کیے.مذاکرات کےنتیجے میں تاحال جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر اتفاق رائے نہ ہوسکا.
مزید پڑھیں:بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا