اہم خبریں

شمالی کوریا ہتھیار سازی میں کہاں تک پہنچ گیا،جنوبی کوریا کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

جنوبی کوریا ( اے بی این نیوز       )جنوبی کوریا نےدعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ہتھیار سازی کے لیے ہائیلی اینرچڈ یورینیم کا بڑا ذخیرہ جمع کر لیا ہے — اندازوں کے مطابق یہ مقدار تقریباً دو ہزار کلوگرام تک پہنچ سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر درجنوں جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی سمجھی جا رہی ہے۔ جنوبی کوریا نے یہ بھی بتایا کہ پیانگ یانگ کم از کم چار ایسے یورینیم افزودگی پلانٹس چلا رہا ہے، جن میں کچھ کو خفیہ یا زیرِ زمین انداز میں چلایا جا رہا ہے جس سے نگرانی اور روکاوٹ مشکل ہو گئی ہے۔ حکومتِ سویل نے اس صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیڑھتی ہوئی فراہمی نے خطے اور عالمی سلامتی کے توازن پر گہرا اثر ڈالا ہے اور فوری بین الاقوامی توجہ درکار ہے ماہرین کا اندازہ ہے کہ اتنی مقدار ہائی گریڈ یورینیم سے کئی دہائیوں میں تیار ہونے والی روایتی جوہری دھماکہ خیز مادّوں سے کہیں زیادہ تیزی سے جوہری صلاحیتیں تیار کی جا سکتی ہیں، لہٰذا یہ دعوے ناصرف تکنیکی تشویش پیدا کرتے ہیں بلکہ سفارتی اور دفاعی حکمتِ عملیوں کو بھی چیلنج کرتے ہیں بین الاقوامی برادری کے لیے اہم سوال یہ ہے کہ اس جدید مرحلے کو کیسے روکا جائے پابندیاں، مذاکرات یا اعلی سطحی سفارتی اجلاس؛ جنوبی کوریا نے زور دیا ہے کہ وقت ضائع کیے بغیر اقدامات ضروری ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

مزید پڑھیں :غیر قانونی جرگہ سدرہ عرب کیس، چالان عدالت میں پیش ،ہوشربا انکشافات سامنے آئے

متعلقہ خبریں