اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزراء کے مذاکرات ناکام۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات تیرہ گھنٹے اور تین ادوار پر مشتمل رہے، پیش رفت نہ ہو سکی۔مذاکرات میں وفاقی وزراء امیر مقام اور طارق فضل شامل تھے ۔
آزاد کشمیر کے وزراء فیصل راٹھور دیوان علی چغتائی اور دیگر بھی مذاکرات میں شریک رہے۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کور کمیٹی کے نو ممبران مذاکرات میں شریک تھے ۔ مذاکرات کی ناکامی پر ایکشن کمیٹی ارکان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نعرہ بازی۔
ایکشن کمیٹی نے وفاقی وزراء پر مطالبات تسلیم نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایکشن کمیٹی رہنماء کے مطابق حکمرانوں کی مراعات اور مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ایکشن کمیٹی اور حکومت کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو ۔
کور ٹیم کے رہنماؤں شوکت نواز میر اور عمر نزیر نے مذاکرات کی ناکامی پر میڈیا کو آگاہ کیا۔ 29 ستمبر کو پر امن طریقے سے احتجاج کیا جائے گا ۔ بیرون ملک سفر کرنے والوں سمیت مریضوں کے لئے احتجاج اور پہیہ جام میں نرمی ہوگی۔امن کو باہر سے کسی نے آکر خراب کرنے کی کوشش کی تو پھر جواب دینا ہوگا ۔
مزید پڑھیں :غیر قانونی جرگہ سدرہ عرب کیس، چالان عدالت میں پیش ،ہوشربا انکشافات سامنے آئے