ڈی جی خان ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے الیکٹرک بس سروس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے 101 بسیں لائی ہوں ۔
یہ ماحول دوست بسیں ہیں، خواتین ، طلبہ اور بزرگوں کے لئے مفت سفر ہوگا۔
یہ محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے ۔
قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین شامل ہوئی ہیں۔
جنوبی پنجاب پہلے صرف وعدوں پر گزار کرتے تھے۔
اس شہر سے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے آج میں اس کے علاقے میں بس لائی ہوں۔
پہلے بڑے شہروں میں سہولیات آتی تھیں ، اب ایسا نہیں ہوا۔
جنوبی پنجاب میں عملی کام کررہے ہیں۔
بچوں کی نشوونما توانا نہیں ، میں نے اس کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا تھا۔
تمام جنوبی پنجاب میں سکول کے بچوں کو دودھ دیا جارہا ہے۔
یہ کہا گیا سیلاب میں سنٹرل پنجاب میں توجہ زیادہ تھی جنوبی پنجاب میں نہیں کی۔
منسٹرز سیلاب زدہ علاقوں میں 18،18گھنٹے مٹی پر بیٹھے رہے۔
پہلے متاثرین سیلاب کو کھانا دیا پھر منسٹرز نے کھایا۔
جنوبی پنجاب میں میرے وزرا نے بہت کام کیا۔
جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کا بھرپور کام کیا۔
جس انداز سے ریلیف ورک کیا وزرا نے وہ لائق تحسین ہے۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کی جانب سے پنک ٹیکسیز لا نے کا اعلان