اہم خبریں

توشہ خانہ 2کیس سماعت،کو ئی فیملی ممبر اور پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بھی عدالت نہ آیا

راولپنڈی(  اے بی این نیوز       )بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا اڈیالہ میں جیل ٹرائل ۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے2 گواہان پر بشریٰ بی بی کی وکیل ارشد تبریز کی جرح مکمل ۔
پیر کو دونوں گواہان پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے ۔
سماعت کے دوران ڈی جی نیب محسن ہارون اور اے ڈی ایف آئی اے شاہد پرویز پر جرح کی گئی ۔
مقدمہ میں مجموعی طور پر 18گواہان کے بیان ریکارڈ،جرح مکمل کی جاچکی ہے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا ۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے ۔
ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی،عمیر مجید ملک پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کا کوئی فیملی ممبر عدالت نہ آیا ۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بھی عدالت نہ آیا۔
مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ ،بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا

متعلقہ خبریں