اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے ک سردار تنویر الیاس پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا۔
اور پاسپورٹ واپس نہیں کیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مؤقف اپنایا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اس عمل سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: گردشی قرضہ ختم کرنے کا خواب حقیقت بن رہا ہے،سردار اویس احمدلغاری کا ویڈیو پیغام