دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائیگی۔
دبئی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ہوئے ہیں، پاکستان نے 14اور بنگلہ دیش نے دو جیتے ہیں۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں، میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔واضح رہے کہ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو کیخلاف کارروائی کا امکان