دبئی ( اے بی این نیوز ) ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کا مجموعہ بنایا جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر سیف حسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 69 رنز کی اننگز کھیلی لیکن باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بھارتی باؤلرز نے عمدہ گیند بازی کی، کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ ورن چکروتی نے 2 وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔
مزید پڑھیں :روس،ایران کے مابین نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے مفاہمتی معاہدے پر دستخط