اہم خبریں

پی ٹی آئی کے بڑے راہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ،جا نئے کون

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت میں علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری نکالنے کا فیصلہ سنایا۔ کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے جہاں علی امین گنڈاپور پر شراب اور اسلحہ کی برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :پب جی گیم کا شاخسانہ، جرم ثابت ،مجرم کو 100سال قید

متعلقہ خبریں