اہم خبریں

ملک نہیں چھوڑونگا،مقدمات کا سامنا کرونگا،عمران خان کو دو ٹوک اعلان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پہلے دن سے ہی بانی کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ہر مقدمے کا سامنا کریں گے اور ملک نہیں چھوڑیں گے۔ علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ جیل ٹرائل کے دوران ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے اور بانی کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف فیصلے اور سزائیں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار کیسز کی تاریخیں ملتوی کر دی جاتی ہیں، کل بمشکل القادر کیس کی سماعت مقرر ہوئی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی فوری ضمانت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسکرپٹ سامنے لایا جا رہا ہے اس کے مطابق پہلے توشہ خانہ کیس میں سزا دی جاتی ہے اور پھر القادر میں ضمانت دی جاتی ہے تاکہ دباؤ برقرار رہے۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی تیرہ مئی کے واقعات اور نوجوانوں کی شہادتوں پر انتہائی دکھی ہیں اور اسی لیے وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپریشنز سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق بانی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو آپریشن کے لیے ٹریپ کیا گیا ہے جبکہ ایسے اقدامات دہشت گردی میں کمی کے بجائے اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں اور افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغان باشندوں کو ملک سے نکالنے کی پالیسی نے حالات کو مزید خراب کیا ہے۔ بانی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن قائم کیا تھا اور آج بھی پاکستان کو چاہیے کہ افغان حکومت اور دونوں ملکوں کی عوام کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کے ذریعے امن بحال کرے۔

مزید پڑھیں :کیا پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفےدینے جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر نے بتا دیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں