لاہور ( اے بی این نیوز )کاہنہ میں پیش آنے والے ہولناک قتل کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت کے مطابق ملزم نے اپنی والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو پب جی گیم کے زیر اثر آ کر قتل کیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے چار بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔ تھانہ کاہنہ پولیس نے یہ مقدمہ 2022 میں درج کیا تھا، جب ملزم نے رات 2 بجے پب جی گیم سے متاثر ہو کر اپنے گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں چار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے شواہد نے یہ بات ثابت کر دی کہ ملزم نے انتہائی بے رحمی سے یہ جرم کیا، اور اب اسے اپنی سنگین حرکت کی سزا مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان،آپریشن،13 ہندوستانی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل