اہم خبریں

انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کا معاملہ، ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں، باقاعدہ قانون سازی ضروری ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلامی نظریاتی کونسل نے حالیہ اجلاس میں کئی اہم نکات پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حلال اجزا سے تیار کردہ انسولین مارکیٹ میں دستیاب ہو تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ رہنمائی ان لاکھوں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم ہے جو شریعت کے مطابق علاج کے متلاشی ہیں۔

کونسل نے انسانی دودھ ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام کے حوالے سے بھی وضاحت دی کہ ایسے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں، تاہم ان کے لیے باقاعدہ قانون سازی ضروری ہے تاکہ اس عمل کو شریعت کے دائرے میں رہ کر ممکن بنایا جا سکے۔

مزید برآں کونسل نے رخصتی کے بغیر طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ کو لازمی قرار دینے کو قرآن و سنت کے خلاف قرار دیا ہے۔ علما کا کہنا ہے کہ شریعت میں ازدواجی معاملات کے واضح اصول موجود ہیں اور ان سے ہٹ کر قانون سازی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کونسل کی یہ رہنمائی مستقبل میں خاندانی قوانین اور عدالتی فیصلوں پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایک جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف آرڈر جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

متعلقہ خبریں