اہم خبریں

بینکوں کے ذریعے رقم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا غیر شرعی قرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ بینکوں کے ذریعے رقم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا غیر شرعی ہے۔ کونسل کے مطابق عوامی لین دین پر اس طرح کا بوجھ ڈالنا شریعت کے اصولوں کے خلاف ہے اور اس سے عام شہریوں پر غیر ضروری مالی دباؤ بڑھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت اور مالیاتی اداروں کے لیے ایک اہم رہنمائی ہے تاکہ ٹیکس پالیسیوں کو شریعت کے مطابق ڈھالا جا سکے۔کونسل نے دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شریعت کے مطابق دیت کی مقررہ مقدار ہمیشہ سے سونا، چاندی اور اونٹ ہی رہی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں۔ علما نے زور دیا کہ اسلامی قوانین کو اصل روح کے مطابق برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ عدل اور شریعت دونوں کا تقاضا پورا ہو سکے۔

مزید پڑھیں :جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ سمیت 3 یو ٹیوبرزکے خلاف کے خلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں