اہم خبریں

جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ سمیت 3 یو ٹیوبرزکے خلاف کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو بیٹنگ اور جوا کھیلنے والی ایپس میں سرمایہ لگانے کے لیے اکسایا، جس کے نتیجے میں لوگوں کی محنت کی کمائی ضائع ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف ان ایپس کی تشہیر کرتا رہا بلکہ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہا۔ متعدد بار نوٹسز جاری ہونے کے باوجود رجب بٹ انکوائری میں پیش نہ ہوا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

این سی سی آئی اے نے صرف رجب بٹ ہی نہیں بلکہ دو مزید یوٹیوبرز، انس علی اور ہریرا، کے خلاف بھی ایسے ہی الزامات پر مقدمات درج کیے ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلامی نظریاتی کونسل نے مرزا محمد علی کےخلاف بڑا فیصلہ دیدیا،تعزیری سزا کا مستحق قرار، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں