نیو یارک ( اےبی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پرصدر ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا ۔ خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ کل امریکی صدر سے ون آن ون ملاقات ہو گی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نےکہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں۔
وہ دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا۔ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے۔ صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہبا ز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کاموقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم عالمی امورپرپاکستان کانقطہ نظربھی پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد،راولپنڈی میں ڈینگی کے 54 نئے کیسز رپورٹ