اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ ہوگیا،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران دونوں شہروں میں مجموعی طور پرڈینگی کے 54نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کےمطابق راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 23 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،راولپنڈی میں جولائی سے اب تک مریضوں کی تعداد 511 تک جا پہنچی ہے،رواں برس مجموعی طور پر 523 مریض سامنے آئے جن میں 60 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ادھر اسلام آباد میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں 22دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے ۔
بھارہ کہو سے 6،روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض رپورٹ ہوئے، علی پور، سوہان، سہالہ،ترنول اور بی سترہ سےدو دو کیسز جبکہ جی ایٹ،جی سیون، جی فورٹین،ایف سیون، ای الیون، ایف الیون،آئی فورٹین اور کورال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سیزن میں اسلام آباد سے مجموعی طور پر سات سو بیس مریض سامنے آچکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں یوم الاتحاد پر5 کی تعطیلات کا امکان