اہم خبریں

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ،14 افراد جان کی بازی ہار گئے،متعدد زخمی

ایکواڈور(اے بی این نیوز)ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق قیدیوں اور پولیس میں جھڑپوں میں ایک محافظ ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد افسران کو یرغمال بنا لیا گیا۔

جھڑپ کا آغاز دو گروہوں کے درمیان پرتشدد تصادم سے ہوا، جھڑپ کے دوران کچھ قیدی فرار ہوگئے،13 دوبارہ گرفتار کرلئے گئے۔

واضح رہے ایکواڈور کی جیلوں میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی ایکواڈور کی جیلوں میں کئی بار ہنگامہ آرائی کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزبدھ24ستمبر 2025 ڈالرکی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں