اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسد قیصر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مسلسل کارروائیاں دراصل عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ان کے مطابق 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین کیس میں سزا معطلی کی اپیل سنی جائے گی اور انہیں پورا یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس کیس میں ریلیف ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار نئی سزاؤں اور مقدمات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے بیانیے اور نظریے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، بلکہ جیل میں بھی ان کا مؤقف پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 27 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا جو کسی صورت ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ملک بھر سے کارکنان اور عوام اس جلسے میں شریک ہوں گے اور اس کا اصل مقصد حقیقی آزادی اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے مشن کو اجاگر کرنا ہے۔
پارٹی معاملات پر بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف نے تمام کمیٹیوں سے استعفے نہیں دیے، کیونکہ بیرون ملک موجود کچھ ارکان کے باعث اس عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی اطلاعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر “مشن نور” تحریک انصاف نے نہیں بلکہ عام صارفین نے خود چلایا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام “سوال سے آگے” میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ان کا کہنا تھا کہ احتیاط ضرور ہونی چاہیے لیکن بانی پی ٹی آئی کے پیغامات پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتوں کے احکامات پر عمل کیا جائے گا لیکن تحریک انصاف اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق ضرور استعمال کرے گی۔ اسد قیصر کے مطابق یہ سیاسی جدوجہد صرف ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ عوامی آزادی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں :پاسپورٹ کی درخواست،سٹیٹس کیسے چیک کیا جا سکتا ہے،جا نئے طریقہ کار