اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے اتحادی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اے بی این نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنے فیصلے سے پاکستان تحریک تحفظ پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین کو بھی آگاہ کیا۔
عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ساتھ ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا خان نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست 104 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت جنگ رکوانے میں ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا،شہباز شریف